US
شاہ چارلس نے سنگ میل سے قبل بڑا فیصلہ کیا: ’مستقبل کے لیے موزوں‘
字号+ Author:Smart News Source:US 2025-01-12 20:49:06 I want to comment(0)
شاہچارلسنےسنگمیلسےقبلبڑافیصلہکیامستقبلکےلیےموزوںشاہ چارلس نے اپنی حکومت کے تیسرے سال میں اپنے قوانین خود بنانے کے فیصلے سے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بادشاہ اپنی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے تھے، جن کا انتقال ستمبر 2022ء میں 96 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ انہوں نے والدہ کے آخری لمحات میں الوداع کہنے پر شدید غم کا اظہار کیا تھا۔ چارلس جو گزشتہ سال کینسر کا شکار ہوئے تھے اور ابھی تک علاج جاری ہے، اب اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کے لیے ایک بہترین مثال قائم کر رہے ہیں، کیونکہ محل کی جانب سے انہیں مستقبل کے بادشاہ کے کردار کی تیاری کرائی جا رہی ہے۔ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کینسر سے متاثرہ بادشاہ اپنے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ تاہم، چارلس نے اپنا موقف واضح کیا ہے کہ وہ اپنی مرحوم والدہ کی 100 ویں سالگرہ کے اعزاز میں ایک بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں، جس کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم میموریل کمیٹی، جسے برطانوی حکومت اور شاہی خاندان کی حمایت حاصل ہے، آنے والی سالگرہ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ بادشاہ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے شاہی خاندان کے دیگر اعلیٰ ارکان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ کمیٹی جس کا بجٹ 57 ملین ڈالر تک ہے، 21 اپریل 2026ء کو الزبتھ کا مستقل یادگار مجسمہ پیش کرنے والی ہے۔ کمیٹی کے رکن ایلیکس ہولمز نے کہا کہ "کوئی چیز مسترد نہیں کی جائے گی۔" ہولمز نے مزید کہا کہ "کمیٹی کے طور پر ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ڈیجیٹل نے برطانیہ کے کچھ پرکشش مقامات میں کس طرح انقلاب برپا کیا ہے، اور چاہے وہ مصنوعی ذہانت ہو یا اضافی حقیقت (اے آر)۔ ہم اس سے بہت متاثر ہیں۔" انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بادشاہ کو "ڈیزائن کے معاملے میں وہ وسیع ذوق حاصل ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔" اس سے اشارہ ملتا ہے کہ چارلس اس عمل میں ذاتی طور پر ملوث ہوں گے۔ ہاؤس آف لارڈز کی سابقہ قائد بیرونیز ایموس، جو میموریل کمیٹی میں شامل ہیں، نے کہا کہ "ہم اس سلسلے میں کسی قسم کی پابندی نہیں لگانا چاہتے ہیں۔" "ہمارے پاس کچھ رہنما خطوط اور اصول ہیں جنہیں ہم نے بیان کیا ہے۔ اور پھر ہم ان فنکاروں، ان ڈیزائنرز سے بہترین خیالات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" ایموس نے مزید کہا، "ہم ایک ایسا یادگار چاہتے ہیں جو خوبصورت ہو، جو اس وراثت کی عکاسی کرے، لیکن مستقبل کے لیے بھی موزوں ہو۔" کمیٹی، جو 18 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی، کی سربراہی مرحوم ملکہ کے سابق نجی سکریٹری، لارڈ رابن جانورین کر رہے ہیں۔
1.This site adheres to industry standards, and any reposted articles will clearly indicate the author and source;
Related Articles
-
South Korean Jeju Air jet black boxes stopped recording before crash: ministry
2025-01-12 20:42
-
Elton John jokes about fading eyesight at 2025 Golden Globes
2025-01-12 20:30
-
Lily Allen uncovers David Harbour’s Raya secret with sleuth-like precision
2025-01-12 20:28
-
Dwayne Johnson triggers feud rumours after Vin Diesel's Golden Globes nod
2025-01-12 20:22
User Reviews
Recommended Reads
Hot Information
- From The Past Pages Of Dawn: 1949: Seventy-five years ago: Historic exhibition
- 'Batman' director Matt Reeves is sure the sequel will leave people 'surprised'
- Zendaya, Tom Holland take their romance to new heights
- Dwayne Johnson triggers feud rumours after Vin Diesel's Golden Globes nod
- India behind killings of 6 people in Pakistan since 2021, reveals report
- Anthony Mackie gushes about 'normal' Harrison Ford, ‘He'd chill with us’
- Elton John jokes about fading eyesight at 2025 Golden Globes
- Kieran Culkin confesses visiting 'therapist' to control 'mania' at 2025 Golden Globe
- TTP militants abduct 17 civilian workers; eight recovered
Abont US
Follow our WhatasApp account to stay updated with the latest exciting content